سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی، ادویات کی خریداری کے عمل میں ناکامی اور فنڈز کے استعمال میں کوتاہی کے الزام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر محمد اسماعیل میروانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی ادویات کی خریداری کے عمل میں ناکامی اور فنڈز کے استعمال میں کوتاہی کے الزام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر محمد اسماعیل میروانی کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ گریڈ 19 کے ڈاکٹر میر محمد یوسف خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہسپتالوں میں ادویات کی

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی

— تصویر بشکریہ پی ایم آفس

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار