اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابل نفرت اقدام نے عالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کیساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے پر ردعمل جاری کردیا۔ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفااظ میں مذمت کی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی قابل نفرت اقدام نے عالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کیساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان ایران اسحاق ڈار ایران پر ایران کی کی مذمت
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔