خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
تل ابیب:اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت ہو ایران پر اسرائیل کا حملہ جاری رہے گا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ یہ خطرہ ختم نہ کر دیا جائے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایرانی خطرے کو، جو اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ ہے، پیچھے دھکیلنے کے لیے ایک مخصوص فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
انہوں نے اس کارروائی کو ’رائزنگ لائن‘ (اُبھرتا ہوا شیر) کا نام دیا اور کہا کہ اسرائیل ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اور تہران کی جانب سے ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
نیتن یاہو نے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم اسرائیل کی تاریخ کے ایک فیصلہ کن لمحے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ایران کے جوہری افزودگی پروگرام کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے، ہم نے نطنز میں ایران کی مرکزی افزودگی تنصیب کو نشانہ بنایاہے اور ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مرکز پر بھی حملہ کیا ہے‘۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ان ایرانی جوہری سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا جو ایرانی بم پر کام کر رہے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی حملوں میں ایران کے کونسے سائنسدان شہید ہوئے؟ نام سامنے آگئے اسرائیلی حملوں میں ایران کے کونسے سائنسدان شہید ہوئے؟ نام سامنے آگئے برطانوی کرائم ایجنسی نے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کر دیے انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی نے نطنز میں ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر ’اسرائیلی جارحیت‘ کی مذمت امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی حملوں پر دفاع کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ ایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جاری رہے گا ایران پر
پڑھیں:
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔