اسرائیلی حملوں کی قیمت امریکا کو بھی چکانا پڑے گی: پاسدارانِ انقلاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب برگیڈیئر جنرل ابولفضل شکراچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ دہشت گرد امریکی حکومت کی مکمل معلومات اور حمایت کے ساتھ کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیل کو پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر حسین سلامی کے قتل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران پر حملے کیے، اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور یہ کہ اسرائیل نے ایران پر حملے سے قبل واشنگٹن کو مطلع کیا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ اسرائیل
پڑھیں:
قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیردفاع کا کہنا تھاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔