بجٹ عوام دشمن،مسلط ٹولے نےاپنی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ کیا: مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے ٹولے نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے کبھی عوام کی عدالت میں نہیں جانا ، عوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے از خود اپنی تنخواہوں میں 15،15لاکھ روپے کا اضافہ کر لیا ہے .
سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ حاصل کیا ہے انہیں خود اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کیا وہ اپنا حق ادا کر رہے ہیں،بشری بی بی کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس پر کوئی کھل کر بات بھی نہیں کر رہا،ہمارے سیاسی مخالفین تو ایکسپوز ہو چکے ہیں اب جو ہماری صفوں میں لوگ ہیں ان کے ایکسپوز ہونے کا بھی وقت ہے ، بہتر ہے کہ اپنا قبلہ درست کیا جائے اور عمران خان کو جیل سے باہر لانے کیلئے عملی اور حقیقی کوشش کی جائے۔
فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
انہوں نے کہا کہ مسلط کئے گئے جعلی حکمران غریبوں کا محنت سے کمایا ہوا پیسہ لوٹنے اور چوری کرنے کے درپے ہیں ، پہلے لوگوں کو سولر پینل کی جانب راغب کیا گیا اور اب سولر کی درآمد پر 18فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے،اب تو عوام کو لالے پڑ گئے ہیں کہ ہم جن گھروںمیں رہتے ہیں کہیںان پر بھی قبضہ نہ کر لیا جائے ۔اگر پاکستان میں اس وقت نہیں سوچا رہا تو وہ غریب عوام کے بارے میں نہیں سوچا جارہا ۔
مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ مسلط ٹولہ اپنی مراعات اور تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ کر رہا ہے انہیں اس لئے شرمندگی نہیں کیونکہ انہوں نے کون سا عوام کاسامنا کرنا ہے ۔آج ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنے عروج پر ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ہم ملک میں جنگل کا قانون کا ذکر کرتے ہیں تو یہ لوگ برا مناتے ہیں ۔عمران خان اپنی قوم کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شا اللہ ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جو موجودہ قیادت ہے انہیں سوچنا پڑے گا کیا وہ اپنا حق ادا کر رہے ہیں وگرنہ ان کے پاس گھر بیٹھنے کاآپشن موجود ہے ۔ہمارے سیاسی مخالفین تو ایکسپوز ہو چکے ہیں اب جو ہماری صفوں میں لوگ ہیں ان کے ایکسپوز ہونے کا بھی وقت ہے ، جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان کو کچھ معلوم نہیں وہ ان کی خام خیالی ہے ،بہتر ہے کہ اپنا قبلہ درست کیا جائے اور عمران خان کو جیل سے باہر لانے کیلئے عملی اور حقیقی کوشش کی جائے۔
معروف گلوکار علی حیدر کی بیٹی والد کے نقش قدم چل پڑی
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت نے جعلی اعدادوشمار پیش کئے ۔ زراعت اور لارج اسکیل مینو فیکچرننگ کی گروتھ منفی ہے ، کسانوں کو اپنی فصلوں کی صحیح قیمت نہ ملنے کی وجہ سے اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ،آج ساڑھے گیارہ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں،ساڑھے تین کروڑ لوگ انتہائی غربت سے نیچے چلے گئے ہیں ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی
پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی جس کا سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تنخواہوں میں یک دم 50 فیصد کٹوتی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ کے درجنوں ملازمین و مخلص کارکنان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جماعت کی قیادت سیکریٹریٹ میں کام کرنے والوں کے ساتھ مسلسل وعدہ خلافی کر رہی ہے، اکتوبر 2024 سے اب تک سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ملازمین نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران گرفتاری اور تشدد برداشت کیا، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اُن ملازمین کو بھی گھر بیٹھا دیا گیا ہے جن کیخلاف ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں۔
پارٹی رہنما کے ذرائع نے کہا کہ بحران ضرور ہے، لیکن چند لاکھ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونا پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ ملازمین کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ ،شیخ وقاص، کو بارہا آگاہ کیا گیا لیکن واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سبغت اللہ ورک سیاسی مشکلات کی وجہ سے روپوش ہو گئے تھے، جس کے بعد پارٹی نے مشکل وقت میں ان کو بھی نظر انداز کر دیا، اب سبغت اللہ ورک نے مالی اور دیگر مشکلات کے باعث پارٹی قیادت کو اپنا استعفی ارسال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین کی ہدایت کے باوجود پارٹی کے درجنوں ایم این ایز اور ایم پی ایز نے فنڈز جمع نہیں کروائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی کروئی تھی مگر تاحال اس پر کوئی عمل نہیں ہوسکا ہے۔