گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانےکی سمری ملی ہے اور سمری کو دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، آج ہی دستخط کرنےکا پابند نہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
سیالکوٹ (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہاں گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ 3 روزہ تھرڈ نیشنل ورکشاپ آن UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تغیرات سے متعلق واضح روڈ میپ بنانے کیلئے قومی و بین الاقوامی مباحثوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اداروں، عوام اور جامعات کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے موسمی تغیرات کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا۔ اس مقصد کیلئے نئی پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے نصاب میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی حکومت اقوامِ متحدہ کے ایس ڈی جی ایس اے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا تمام یونیورسٹیز کو کلائمیٹ چینج کے پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔