“وسطی ایشیا سے محبت” 2025 – چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا آستانہ میں آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
“وسطی ایشیا سے محبت” 2025 – چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا آستانہ میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 ، چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش اور نشریاتی سرگرمی کا آستانہ میں آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کا ثقافتی رشتہ” اور “دی روڈ ٹو چائنیز ماڈرنائزیشن” اور دیگر 12 اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کو قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں نشر کیا جا رہا ہے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اور وسطی ایشیائی ممالک کے میڈیا کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی پروگراموں کی نمائش و نشریات چین وسطی ایشیا سمٹ 2023 کے نتائج پر عمل درآمد کو فروغ دینے اور چین اور وسطی ایشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے کے لئے ایک مثبت اقدام ہے، تاکہ وسطی ایشیائی ناظرین چین کے عوام کی گرمجوشی اور دوستی کو محسوس کرسکیں۔
اطلاع کے مطابق “دی روڈ ٹو چائنیز ماڈرنائزیشن”، ” پہاڑوں اور دریاؤں کی دوستی”، “چینی باغات”، “چیریشڈ لینڈ” اور دیگر اعلی معیار کے فلمی اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات کا آغاز وسطی ایشیائی ممالک کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز جیسے قازقستان کے اتامیکن ٹی وی، کرغستان نیشنل ٹیلی ویژن، تاجکستان کے شینامو ٹی وی وغیرہ پر ہو چکا ہے اور یہ نشریاتی سرگرمیاں اس سال ستمبر کے آخر تک جاری رہیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی جانب سے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش ناکام ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا چائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی جانب سے بہترین پروگراموں کی نئی فہرست جاری ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، چینی وزیر اعظم پاکستان میں صرف 5 فیصد افراد نے ٹیکس دینا ہے وہ بھی نہیں دے رہے، چیئرمین ایف بی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں چائنا میڈیا گروپ کے وسطی ایشیا
پڑھیں:
ایشیا کپ 9 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی
صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایشیا کپ کے میچز 9 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کے ایک عظیم الشان مظاہرے کو دیکھیں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
I am delighted to confirm the dates for the ACC Men's Asia Cup 2025 in UAE ???????? . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025
اس سے قبل محسن نقوی نے ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد کہا تھا کہ سیاست کو کونسل کے درمیان نہیں لے آئیں گے، ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات کررہے ہیں، امید ہے شیڈول کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت
بھارت کے اجلاس میں شریک نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے کبھی کبھار شریک نہ ہونا معمول ہے، اچھی بات یہ ہے کہ تمام 25 ممالک کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
acc ایشیا کپ 2025 ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی کھیل متحدہ عرب امارات