ایران پر اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بنگلہ دیش
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بنگلہ دیش کی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے تازہ ترین فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو ظالمانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ، کن مقامات کو ہدف بنایا گیا؟
جمعے کے روز وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں بنگلہ دیش نے پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کی جارحیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی جس کے ممکنہ طور پر دور رس نتائج ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمنی کا یہ صریح اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بنگلہ دیش نے فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: ایران پر اسرائیلی حملہ: فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
حکومت نے اقوام متحدہ اور وسیع تر عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت میں مربوط کارروائی کریں۔
“بنگلہ دیش اس بات پر زور دیتا ہے کہ پائیدار امن کے حصول کے لیے سفارت کاری اور باہمی احترام ہی واحد قابل عمل راستہ ہے”۔
جماعت اسلامی کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمتبنگلہ دیش جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور سابق رکن پارلیمنٹ پروفیسر میاں غلام پرور نے جمعے کے روز تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت متعدد جوہری سائنسدان شہید ہوئے۔ انہوں نے افسوسناک جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: جب تک خطرہ ختم نہ ہو جائے، ایران پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیل
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 13 جون بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب اسرائیلی فوج نے ایرانی دارالحکومت تہران میں بیلسٹک میزائل فیکٹریوں سمیت اہم جوہری اور فوجی مقامات پر تباہ کن فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان حملوں میں شہید ہونے والے تمام افراد کی المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی جارحیت پر ایران کا انتباہ: ‘صیہونی حکومت کو بھاری قیمت چکانا ہوگی’
انہوں نے مزید کہا کہ میں مرحوم کی ارواح کی مغفرت اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں شہدا کے طور پر قبول فرمائے، اللہ تعالیٰ ان کے تمام اعمال صالحہ کو قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے غمزدہ خاندانوں، عزیزوں اور ساتھیوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے، آمین۔
مزید پڑھیے: اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایرانی سپریم لیڈر کا خطرناک بیان
پروفیسر غلام پرور نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام جلد ہی اس عظیم نقصان پر قابو پالیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران ایران پر اسرائیل کا حملہ بنگلہ دیش بنگلہ دیش کی مذمت جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی مذمت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران ایران پر اسرائیل کا حملہ بنگلہ دیش بنگلہ دیش کی مذمت جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی مذمت ایران پر اسرائیل اسرائیل کا بنگلہ دیش انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،اسحاق ڈار
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابل نفرت اقدام نے عالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کیساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے پر ردعمل جاری کردیا۔ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفااظ میں مذمت کی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی قابل نفرت اقدام نے عالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کیساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔