ایران پر اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کے ایران پر بلا اشتعال حملے کی مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اسرائیلی حملے سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ذمے دار اقوام اور اقوامِ متحدہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کام کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کے مثبت کردار سے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔