اسلام آباد:

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ جارحیت قرار دی اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم معصوم جانوں کے الم ناک نقصان پر انتہائی غم زدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکروہ عزائم ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم دہشتگردوں اور دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کے تناظر میں قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جرگے کا مقصد مقامی عوام کے تحفظات اور جذبات کو سننا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کے مقابلے میں پولیس کی اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی؟

وزیراعلیٰ کے مطابق حالیہ آل پارٹیز کانفرنس میں انہی معاملات پر سنجیدہ غور کیا گیا اور اب عمائدین و مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اظہار افسوس تیراہ شہباز شریف علی امین گنڈاپور فائرنگ قابل مذمت وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران نے امریکا و اسرائیل کی 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں
  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • ایرانی سفیر کی صادق سنجرانی کو پاک ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی
  • ایران اور افغانستان کا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، غزہ میں نسل کشی پر شدید مذمت
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
  • تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی
  • وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چُھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے، جنید اکبر کا ورکرز کنونشن سے خطاب
  • اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • ایران ہمسایہ ممالک سے قریبی اور گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان