Jasarat News:
2025-07-07@04:37:27 GMT

ایران میں فوجی عہدوں پر بڑی تبدیلی

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

ایران میں فوجی عہدوں پر بڑی تبدیلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: اسرائیلی حملے میں اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کے بعد ایران نے فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے چیف آف اسٹاف اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف کا تقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی فضائی حملوں میں اہم فوجی رہنماؤں کی شہادت کے بعد فوجی قیادت کی نئی تعیناتیاں کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق:

میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو ایرانی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ شہید ہونے والے جنرل محمد حسین باقری کی جگہ لیں گے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔ وہ میجر جنرل حسین سلامی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

میجر جنرل علی شادمانی کو خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، وہ جنرل غلام علی راشد کے جانشین ہوں گے جو اسی حملے میں شہید ہوئے۔

یہ تقرریاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور جمعہ کی شب ہونے والے اسرائیلی حملوں کو حالیہ تاریخ کا سب سے خطرناک اور براہِ راست تصادم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ یہ حملے ان کے خودمختار قومی دفاع پر حملہ ہیں اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ تازہ عسکری تعیناتیوں کو ایران کی طرف سے مضبوط پیغام اور آئندہ کے ممکنہ ردعمل کی تیاری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برکس کیجانب سے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی اُبھرتی معیشتوں کے گروپ "برکس" نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ برکس کا دو روزہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں ہوا، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ برکس نے اپنے بیان میں امریکا یا اسرائیل کا نام لے کر ان کی مذمت نہیں کی، تنظیم نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔ برکس نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے تمام دیگر مقامات سے اسرائیلی فوجی کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • برکس کیجانب سے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت
  • غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
  • ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے جنگ میںکتنے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، برطانوی اخبارنےا ندر کی بات بتادی
  • حماس کی تجویز میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں، نیتن یاہو
  • غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید
  • (غزہ)صہیونی فوج کے حملوں میں 42 مسلمان شہید
  • فلسطین تنازعہ،اسرائیلی آرمی چیف اور وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان شدید تلخ کلامی
  • غزہ؛ حماس کیخلاف ملٹری آپریشن میں ہیوی مشینری گرنے سے اسرائیلی فوجی کچل کر ہلاک
  • غزہ میں لڑائی، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
  • غزہ میں مجوزہ جنگ بندی کا قیدیوں کے تبادلے اور فوجی انخلا سے آغاز ہوگا