اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت افسوس ناک ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت افسوس ناک ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے۔ یاد رہے قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف اپنی نجی مصروفیات کے باعث انگلینڈ کے شہر لندن میں قیام پذیر ہیں۔ واضح رہے اسرائیل کی جانب سے آج صبح ایران پر حملہ کیا گیا جس میں اب تک ایرانی آرمی چیف سمیت درجنوں شہری شہید ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل کا نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، وہ وہاں 3 روزہ قیام کریں گے۔
پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کا استقبال کیا ۔ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، سمیت وفاقی وزراء عطاء تارڑ ، محمد عون چوہدری ، خواجہ محمد آصف سمیت اہم شخصیات وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیراعظم لندن میں تین روز قیام کریں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف دورۂ لندن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے