سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ او آئی سی بھی اپنا کردار ادا کرے، جنگ پھیلی تو ایک اور انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، امریکہ نے پاک بھارت سیز فائر کروایا یہاں بھی کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ جارحیت اور قابل مذمت ہے، جنگ کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے، اگر جنگ پھیلی تو غزہ کے بعد ایک اور بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام او آئی سی کی طرف دیکھ رہا ہے، او آئی سی یہ حملے بند کروائے، کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔
 
انہوں نے کہا کہ مسلمان ملک بھی اس جارحیت کیخلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنی عالمی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اس وقت بھی ایران امریکہ کیساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھا ہوا ہے، ایران حل طلب امور پر بات چیت پر آمادہ ہے لہٰذا مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے، امریکہ کو چاہیے کہ وہ امن عمل کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکہ نے  حال ہی میں پاک بھارت سیز فائر کروانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا وہی کردار یہاں بھی ادا کرے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اپنا کردار ادا نے کہا

پڑھیں:

پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان

پاکستان علما کونسل نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کے مسئلہ پر سعودی عرب اور فرانس کی صدارت میں ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونےوالی تاریخی کانفرنس کا نہ صرف خیر مقدم کرتے ہیں بلکہ اس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں عالمی کانفرنس کی تیاریاں، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم

چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا حافظ مقبول احمد، مولانا محمد شفیع قاسمی، علامہ طاہر الحسن، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، قاری مبشر رحیمی، مولانا انوار الحق مجاہد نے اس حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کے ویژن اور سوچ کے مطابق پاکستان کے عوام کے جذبات اور احساسات کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے کی جانے والی فلسطین کے لیے جدوجہد اور کوششوں کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم امید رکھتے ہیں کہ اس کانفرنس میں برطانیہ اور یورپی ممالک بھی اس حوالے سے ایک قدم آگے بڑھیں گے اور امریکا سے بھی ہمیں یہی امید ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن اور سوچ کو جو انہوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں دنیا کے سامنے رکھی ہے کہ ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو اس کی تکمیل میں اس وقت فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا سعودی عرب کی جانب سے خیرمقدم

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں اور پانی اور غذا نہ ہونے کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ انشااللہ یہ کانفرنس کامیاب ہوگی، اس کانفرنس کی کامیابی کے لیے جس طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوشش کررہے ہیں، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، امیر قطر اور دیگر عالم اسلام کے رہنما اس میں اپنا بھرپور کردار اور حصہ ڈالیں گے اور انشااللہ یہ کانفرنس فلسطینیوں کی ایک آزاد و خود مختار ریاست کی ضامن بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد فلسطینی ریاست اسحاق ڈار اقوام متحدہ پاکستان علما کونسل سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان مکمل تائید کا اعلان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ہم نے اسرائیل کیخلاف تادیبی کارروائی کی، سپین
  • فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کا دوٹوک مطالبہ
  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • جنوبی شام کی علیحدگی پر مبنی اسرائیلی منصوبے پر ایران کا انتباہ
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی، تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگرد سی ٹی ڈی کارروائی میں ہلاک
  • پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان
  • پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم
  • پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
  • ایران سےمتعلق خاموشی سے تعمیری کردار ادا کرنے پر امریکہ نے پاکستان کی تعریف کردی