ٹک ٹاک سے حاصل ہونے والی بیوٹی ٹپس جِلد کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی بیوٹی ٹپس بچوں اور نوجوانوں کی جِلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ حالیہ تحقیق اور ماہرین کے مطابق یہ ٹپس کئی خطرات کا باعث بن رہی ہیں۔ نو عمر لڑکیاں روزانہ متعدد بیوٹی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں جن میں گلائیکولک ایسڈ، سیلیسائلک ایسڈ اور ریٹینوئڈز جیسے طاقتور کیمیکل شامل ہوتے ہیں۔ ان اجزا کا بے جا استعمال جِلد میں جلن، خشکی، سوجن اور الرجی جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ زیادہ تر بیوٹی روٹینز میں سن اسکرین کا استعمال نظر انداز کیا جاتا ہے۔ یہ ایک تشویش ناک بات ہے کیونکہ بعض مصنوعات سورج کی روشنی سے حساسیت بڑھا دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں جلد پر دھبے اور یہاں تک کہ کینسر جیسے طبی مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس رجحان کا جذباتی اور ذہنی پہلو بھی ہے۔ بار بار ہلکی، چمکدار یا “اینٹی ایجنگ” پروڈکٹس کو مثالی خوبصورتی کے طور پر پیش کرنے سے نوجوانوں میں خود اعتمادی متاثر ہو رہی ہے اور وہ اپنی قدرتی جِلد سے غیر مطمئن نظر آتے ہیں۔
مزید تشویش ناک بات یہ ہے کہ کئی لوگ بغیر کسی طبی علم کے نقصان دہ ٹپس آزما رہے ہیں، جن میں لیموں کا رس، خود تیار کردہ سن اسکرین، ٹوتھ پیسٹ، بیکنگ سوڈا، گھریلو مائیکرو نیڈلنگ اور essential oils شامل ہیں۔ یہ تمام طریقے جِلد کی قدرتی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور طویل مدتی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ جبکہ ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ متاثرہ پروازوں میں اندرون و بیرون ملک جانے والی فلائٹس شامل ہیں۔
کراچی سے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا جانے والی ایئرپلین کی پرواز ای ٹی 695 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 اور ایئربلو کی پرواز پی اے 200 بھی آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ ایئربلو کی لاہور جانے والی پرواز پی اے 406 ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب شام سات بجے روانہ ہوگی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں اور ری فنڈ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ