data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بجٹ کی ناکامیوں اور عوام پر آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مبنی نظام مسلط کرنے کے زہر کو زائل کرنے کے لیے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نوراکُشتی ہے،پی پی پی اور مسلم لیگ ن اتحادی ہیں، حکومتیں انجوائے کررہے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کی ناکامی، نااہلی اور عوام دشمنی کو بے نقاب کررہے ہیں، پی پی پی مسلم لیگ اتحادی حکومت سیاست، جمہوریت، زراعت اور معیشت پر بڑا بوجھ ہے،سرکاری فنڈ سے چلائی گئی حکومتی تشہیری مہم غیر قانونی اور عوام کے ساتھ بڑا فراڈ ہے،اب اس غیرقانونی حکومتی اقدام کو تحفظ دینے کے لیے بدنیتی پر مبنی قانون سازی کی جارہی ہے، ملک کے اندر جاری سیاسی بحران ختم کرنا قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،قومی سیاسی جمہوری قیادت کو اسٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بامعنی، بامقصد قومی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں قومی سیاسی اُمور پر مشاورت کی، معروف ماہر تعلیم، سینئر پروفیسر شیخ محمد رفیق کی اہلیہ کی وفات پر جنازہ کے شرکا سے خطاب کیا، معروف زمیندار، کسان رہنما عثمان تارڑ نے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور زراعت، کسانوں کے مسائل پر بریفنگ دی، معروف کالم نویس اور سماجی رہنما چودھری حمد اکرم کے عشائیہ میں شرکت کی، اِس موقع پر فرید احمد پراچہ بھی ساتھ تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عملاً زراعت کسان،ہاری کے مسائل کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے، زراعت کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے صوبوں کو کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا،حکومت نے آئی ایم ایف سے جاگیرداروں کے لیے ہر طرح کا تحفظ حاصل کرلیا لیکن زراعت اور غریب کے خاتمے کا حکم مان لیا ہے،وزیرِ خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں آئی ایم ایف کے سامنے بے بسی، بجٹ کی ناکامی اور منی بجٹ لانے کا خود ہی اعلان کردیا،وفاقی بجٹ کے نفاذ سے صنعت، تجارت کا پہیہ مفلوج رہے گا، زراعت بڑی زبوں حالی سے دوچار ہوگی، آئی ٹی، سولر انرجی، کنسٹرکشن سیکٹر بدستور مشکلات کا شکار رہیں گے،حکومت اور اقتصادی ٹیم تسلیم کرے کہ اُن کا پیش کردہ بجٹ ناکارا اور معیشت کے لیے اور عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور بجٹ کا ازسرنو جائزہ لے کر اسے پاکستان دوست، عوام دوست اور غریب عوام کے لیے َزحمت کے بجائے رحمت کا ذریعہ بنائے۔لیاقت بلوچ نے غزہ فلسطین میں امدادی مراکز پر اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 120 فلسطینیوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کی ناجائز سرپرستی خود امریکا کے لیے دنیا بھر میں رُسوائی کا سبب بن رہی ہے،امریکی پالیسی سازی صہیونیت کی ڈکٹیشن کے تابع ہے، مشرقِ وسطیٰ ممالک کو بلیک میل کرکے اسرائیل کے ناجائز وجود کے تحفظ کی پالیسی سے امریکا دنیا بھر میں غیر اہم ہورہا ہے،فلسطین و کشمیر کے مسائل کا حل عالمی امن کے لیے بنیاد کا پتھر ہے،فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حق خودارادیت کے حصول کے لازوال تاریخ ساز قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عالم اسلام اتحاد اور عالمی مسائل پرواضح، دوٹوک اور یکساں مؤقف و حکمت عملی عالمی قوتوں کو ملت اسلامیہ کے مسائل حل کرنے پر مجبور کردے گا، وگرنہ ہر مسلم ملک اِسی طرح مصائب و مشکلات، بحرانوں اور خوفناک بے یقینی کا شکار رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے اور عوام کے مسائل کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور ایران میں دو طرفہ تجارت بڑھانا ناگزیر ہے، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں۔ جنکے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں۔ جن کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خانہ فرہنگ ایران اور بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے اشتراک سے منعقدہ ویمن امپاورمنٹ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ پنجگور اور دیگر سرحدی علاقوں میں قانونی راستوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دیا جائے، تاکہ دونوں طرف کے عوام خوشحال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کے نصف سے زائد ہیں۔ انہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کو چاہئے کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی
  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے، جج سپریم کورٹ
  • مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
  • ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منتقل کرنیکی استدعا
  • مسلم حکمران زبانی بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اور فوجی کارروائی کریں ، منعم ظفر خان
  • پاکستان اور ایران میں دو طرفہ تجارت بڑھانا ناگزیر ہے، رحمت صالح بلوچ
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  • قطر پر حملہ؛ مسلم ملکوں کو بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے،اسحاق ڈار
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند