data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد خان اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 47 کی حکومت کی نااہلی اس سے بڑی کیا ہوگی کہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کی مرضی کا پیش کیا جس میں امیروں کی پنشن میں اضافہ اور غریبوں کی ٹینشن میں اضافہ اراکین اسمبلی و سینٹ جنہوں نے از خود اپنی تنخواہوں میں 300 فیصد اور مرات میں من پسند اضافہ کیا جس پر ائی ایم ایف کو کہیں بھی شکایت نہیں ہوئی لیکن جب ملک کو چلانے والے سرکاری اور غیر سرکاری محنت کشوں کی تنخواہوں پنشن میں اضافے کی بات ائی تو حاضر ملازمین کے لیے 10 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے سات فیصد اضافہ کر کے یہی ارکان اسمبلی ڈیسک بجا کر بجٹ کو متوازن قرار دے دیتے رہے جہاں ملک میں ایسا دوہرا نظام اور نا انصافی کا اطلاق ہو وہ ملک کسی صورت ترقی نہیں کر سکتا پچھلے قرضے اتارے نہیں گئے اور مزید قرضے لے کر خود اپنی عیاشیوں کے لیے بندر بانٹ کر کے عوام کو حالیہ بجٹ میں غریب سے غریب تر کر دیا جس میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا یہ مکمل طور پر عوام دشمن بجٹ ہے یہ بجٹ عوام کا نہیں سرمایہ داروں کا بجٹ ہے جس میں اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور تنخواہوں میں نجی شعبے کے ملازمین کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس بجٹ کو ائی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی جالی حکومت کو نہ ہم نے پہلے تسلیم کیا تھا نہ اپ کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جالی اور عوام کی مسترد شدہ حکومت کو فوری طور پر ہٹا کر نئے انتخابات کرائے جائیں موجودہ بجٹ مصنوعی ہے جس میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا حکومت کو چاہیے تھا کہ ٓائی ایم ایف کی اجازت کے بجائے ملازمین کی تنخواہوں پنشنوں میں خود فیصلہ کرتے اور چھوٹے ملازمین کو انکم ٹیکس میں جھوٹ دے کر بڑے سرمایہ دار جاگیردار پر ٹیکس لگا کر خسارہ پورا کیا جاتا موجودہ بجٹ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایم ایف

پڑھیں:

ہم ہرگز غزہ کے عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دینگے، خلیل الحیہ

میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے سینئر رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم فضائی امداد کہلانے والی تمسخرانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ نسل کشی کے جرم کو چھپانے کیلئے محض پروپیگنڈہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "خلیل الحیه" نے کہا کہ غزہ کے عوام کی قربانیوں اور مظلومیت کی صدا ہمارے کانوں میں امانت ہے۔ اس لئے ہم کبھی بھی اپنی عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے غزہ کی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حریت پسند ایک ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جسے پہاڑ بھی برداشت نہیں کر سکتے اور عالمی طاقتیں اس کے سامنے بے بس ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزاحمتی قوتوں کو سلام پیش کیا۔ خلیل الحیہ نے القسام بریگیڈ، سرایا القدس اور دیگر گروپوں کے مجاہدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کے "گیڈعون رتھ" نامی فوجی آپریشن کو ناکام بنا دیا۔ دشمن آرمی چیف اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے نہتی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم نے رفح کراسنگ کو موت اور بھوک کا راستہ بنا دیا تا کہ وہ ہماری عوام کو جبری بے گھر کرنے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنا سکے۔ ہم پورے اعتماد کے ساتھ مصر کے فیصلہ کن موقف کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ غزہ نہ تو بھوک سے مرے گا اور نہ ہی یہ قبول کرے گا کہ دشمن رفح کراسنگ کو بند رکھے۔

حماس کے اس اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا کہ ہم قابل قدر اقدامات، خاص طور پر یمن کی فوجی و عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ عالمی تحریکوں اور غزہ کے لیے سمندری و زمینی امدادی قافلوں جیسے موثر اقدامات کے ساتھ فخر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آخر تک غزہ میں اپنی عوام کے ساتھ وفا نبھائیں گے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ مصیبت ختم ہو گی اور حق غالب آئے گا۔ مذاکرات کے بارے میں خلیل الحیہ نے کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی میں ہمارے بچے اور خواتین محاصرے، نسل کشی و بھوک کا شکار ہیں، مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہمارے لوگوں کے لیے فوری اور باعزت خوراک و ادویات کی ترسیل، مذاکرات کو جاری رکھنے کی افادیت کا واحد حقیقی اور سنجیدہ ثبوت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی بھی قبول نہیں کریں گے کہ ہماری قوم اور اس کے مصائب کو قابضین کی سیاست کی نذر کیا جائے۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم فضائی امداد کہلانے والی تمسخرانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ نسل کشی کے جرم کو چھپانے کے لیے محض پروپیگنڈہ ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم امت اسلامی سے کہتے ہیں کہ آج کی خاموشی کمزوری کی نہیں بلکہ جرم کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پبلک ٹرانسپورٹ کیا سب کا حق نہیں؟
  • صحت کی سہولت لگژری نہیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،مصطفی کمال
  • جماعت اسلامی کا وطیرہ ہی الزام تراشی، نفرت، جھوٹ اور منافقت ہے، ترجمان سندھ حکومت
  • ہم ہرگز غزہ کے عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دینگے، خلیل الحیہ
  • بلوچستان لانگ مارچ روکنا حالات خراب کرنے کی کوشش ہے ،حافظ نعیم الرحمن
  • ریاست کی رٹ یا عوام کی قربانی؟
  • مالی بحران: پی ٹی آئی نے مرکزی سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں پر 50 فیصد کٹ لگا دیا
  • آئین موجود‘ عمل نہیں‘ جج بھی غیر مطمئن ہیں: حافظ نعیم
  • تحریک انصاف شدید مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی