سٹی 42 : پاکستان بھر میں شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شہریوں کو سفر سے پہلے چند احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ سفر کے آغاز سے پہلے گاڑی میں پانی اور کولنٹ کی مقدار کو لازمی چیک کریں جبکہ انجن کا درجہ حرارت اور ٹائر پریشر پر بھی نظر رکھیں۔ شدید گرمی کی صورت میں گاڑی میں لائٹر، موبائل فون، پرفیوم یا کاربونینٹڈ مشروبات نہ رکھیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے

موٹر وے پولیس نے دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کا کہا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران کوشش کریں کہ بچوں یا بزرگوں کو گاڑی میں تنہا نہ چھوڑیں۔ اسکے علاوہ گاڑی میں اضافی پانی اور فرسٹ ایڈ باکس رکھنے اور گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ اسی طرح گاڑی پارک کرتے ہوئے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں تاکہ ہوا کا گزر رہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گاڑی میں

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا