اسرائیلی کمانڈوز نے ایرانی سرزمین سے بھی حملوں میں حصہ لیا، فوٹیج جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسرائیلی کمانڈوز نے ایرانی سرزمین سے بھی حملوں میں حصہ لیا، فوٹیج جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
تل ابیب(سب نیوز )اسرائیل نے ایران پر فضا ہی سے میزائل حملے نہیں کیے بلکہ اسرائیلی کمانڈوز نے ایرانی سرزمین سے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا، جس کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہیں۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد آج صبح ایران میں ایرانی فضائی دفاعی نظام اور بیلسٹک میزائل لانچروں کے خلاف اپنی کارروائیوں کی فوٹیج جاری کی ہے۔
اس فوٹیج میں ایک ویڈیو بھی شامل ہے جس میں بظاہر دو خفیہ ایجنٹ ایران کے اندر سے میزائل داغتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق، موساد نے آج کی کارروائی کے لیے ایران کے اندر ایک خفیہ دھماکہ خیز ڈرون بیس تیار کیا تھا۔
ان ڈرونز کو تہران کے قریب ایک اڈے پر بیلسٹک میزائل لانچروں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، تاکہ اسرائیل کی جانب سے حملوں کے آغاز پر ایران کو اسرائیل پر کوئی پروجیکٹائل ( میزائل) فائر کرنے سے روکا جا سکے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کے نظام لے جانے والی گاڑیاں ایران میں اسمگل کی گئیں، اور ان نظاموں نے ایران کے فضائی دفاع کو ناکارہ بنا دیا اور اسرائیلی طیاروں کو ایران کے اوپر فضائی برتری اور کارروائی کی آزادی دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔تیسری خفیہ کوشش میں موساد کے کمانڈوز نے وسطی ایران میں اینٹی ایئرکرافٹ سائٹس کے قریب درست پوزیشن پر میزائل نصب کیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو اسرائیلی وزیراعظم ایرانی ردعمل سے خوف زدہ، یونان فرار ہو گئے خیبرپختونخوا کا 2 ہزار 119 ارب روپے کا بجٹ پیش، پنشن، تنخواہیں بڑھا دی گئیں پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ پاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک، پانی روکنے پر بھارت کو جواب دیں گے: بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمانڈوز نے
پڑھیں:
جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ،ایران
تہران (ویب دیسک )ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا،کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا، ایرانی وزیر خارجہ۔امریکا سے مذاکرات میں دلچسپی نہ جوہری پابندی قبول کریں گے؛۔ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں البتہ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابلِ قبول اور ناممکن ہیں۔انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مخالفین کے خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جون میں اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود جوہری تنصیبات میں موجود مواد تباہ نہیں ہوا اور ٹیکنالوجی اب بھی برقرار ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری مواد ملبے کے نیچے ہی موجود ہے، اسے کہیں اور منتقل نہیں کیا گیا۔ اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔