خیبرپختونخوا کا 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 547 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم کررہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ صوبے کے کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ 157 ارب روپے کا سرپلس ظاہر کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں بندوبستی اضلاع کے لیے 155 ارب روپے جبکہ قبائلی اضلاع کے لیے 160 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
تنخواہوں، پینشن اور اجرتوں میں اضافہ
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پینشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، ایگزیکٹو الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس میں 15 سے 20 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، کم ازکم ماہانہ اجرت کو 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کا اعلان بھی بجٹ کا حصہ ہے۔
محصولات، ٹیکس میں کمی اور عوامی ریلیف
نئے مالی سال میں محصولات کا تخمینہ 129 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ پراپرٹی ٹرانسفر اسٹامپ ڈیوٹی 2 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کردی گئی ہے جبکہ 4.
مالی چیلنجز اور وفاق سے واجبات
بجٹ دستاویز میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ایم ایف سی کے تحت صوبے کو 267 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے جبکہ وفاقی حکومت کے ذمے بجلی منافع کی مد میں 71 ارب اور آئل و گیس کی مد میں 58 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ بجٹ میں بیرونی امداد کی مد میں 177 ارب روپے کی آمد متوقع ہے۔
اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج
بجٹ پیشی کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا،علی بابا چالیس چور” کے نعرے لگائے گئے اور پلے کارڈز لہرائے گئے جن پر “صاف چلی شفاف چلی، کرپشن سرعام چلی” جیسے نعرے درج تھے، حکومتی ارکان کی جانب سے بھی جوابی نعرے بازی کی گئی، ن لیگ کی رکن صوبیہ شاہد بگل بجا کر ایوان میں موجود رہیں، اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر سے مداخلت کی درخواست کی جس پر ڈاکٹر عباد اللہ نے ارکان کو بٹھا دیا۔
صوبائی وزیر قانون کی بجٹ پیش پر تقریر
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے منصب سنبھالنے کے وقت معاشی حالات نہایت خراب تھے، صوبے کو 90 ارب روپے کم موصول ہوئے تاہم حکومت نے واجب الادا قرضوں میں سے 49 ارب روپے کی ادائیگی کی، جن میں 18 ارب روپے کا مارک اپ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اسی لیے رواں سال پولیس فورس کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ فورس کو جدید اسلحہ، مشینری اور حفاظتی سازوسامان فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے صحت کارڈ کی بحالی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب روپے کا کیا گیا ہے بجٹ پیش گئی ہے کے لیے
پڑھیں:
وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی
وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری، رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی،،مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد پر آگئی۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ملکی معیشت کی ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی جبکہ مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی خسارہ بھی کم ہو کر جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق 14 سال بعد پہلی بار کرنٹ اکانٹ میں سالانہ بنیاد پر 2.1 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے، جو معیشت کے استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔زرعی شعبے میں بھی بہتری دیکھی گئی، جہاں زرعی قرضوں میں 16.6 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 2300 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ زرعی مشینری کی درآمدات میں 20 فیصد اضافہ جبکہ یوریا کھاد کی کھپت میں 3.4 فیصد اور ڈی اے پی کھاد میں 20 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 2.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں بھی گزشتہ سال نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی محصولات میں 26.3 فیصد اضافہ ہوا اور نان ٹیکس آمدنی میں 62.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ترسیلات زر 30 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ برآمدات میں 4.2 فیصد اور درآمدات میں 11.1 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے، جبکہ ملکی مالی ذخائر 19.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی،ٹرمپ پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کیسز، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف جسٹس کو خطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم