data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں گھر کی دیواروں سے برآمد نایاب سونے کے سکوں کا خزانہ 35 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں واقع پرانے مکان کی دیواروں سے نایاب سونے کے سکوں کا خزانہ ملا تھا۔ یہ سکے پال نارسے نامی شخص نے جمع کیے تھے،جس کا 2024ء میں انتقال ہوگیا تھا۔ اس نے اپنی تمام جمع پونجی نایاب سکوں کے شوق پر خرچ کی۔ اس کے پاس ایک ہزار سے زائد نایاب سونے کے سکے موجود تھے، جس میں کئی صدیوں پرانے اور تاریخی سکے شامل تھے۔ پال نارسے کی کوئی اولاد نہیں تھی اور ان کے سکوں کے خزانے سے کوئی واقف نہیں تھا۔ جب ایک شخص نے خالی مکان کی تلاشی لی تو اسے اسٹور روم میں تصویر کے پیچھے دیوار کے اندر چھپا ہوا خزانہ ملا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غزہ کی صورتحال پر مصر، ترکیہ اور فرانس کے درمیان مشاورت

مصری صدر سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں امانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ بھوک سے مریں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر "امانوئل میکرون" نے اپنے تُرک ہم منصب "رجب طیب اردگان" اور مصری صدر "عبد الفتاح السیسی" سے ٹیلیفونک بات کی۔ جس میں انہوں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں فلسطین-اسرائیل تنازعہ کے حل کے لئے دو ریاستی فارمولا کے سلوگن کے ساتھ منعقد ہونے والی کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فرانسوی صدر نے رجب طیب اردگان کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ دوسری جانب عبد الفتاح السیسی کے ساتھ فون کال کے بعد فرانسوی صدر نے کہا کہ ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ بھوک سے مریں۔ 

واضح رہے کہ صیہونی رژیم نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ کی مظلوم عوام کے خلاف بارھا نہتے شہریوں کے خلاف منظم جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ان جرائم میں رہائشی عمارات، اسکولوں، ہسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور حال ہی میں امریکہ و اسرائیل کی نگرانی میں چلنے والے نام نہاد انسانی امداد کے مراکز پر جان بوجھ کر حملے شامل ہیں۔ قبل ازیں جمعرات کی شب امانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس، فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے گا اور ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باضابطہ طور پر اس فیصلے کا اعلان کرے گا۔ اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ کی کہ امن ممکن ہے اور پیرس نے یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار و منصفانہ امن کے لیے اپنی تاریخی وابستگی کی وجہ سے کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج مزید کمی ریکارڈ
  • امریکا نے چینی دباؤ سے نکلنے کے لیے یانمار کی نایاب معدنیات پر نظریں گاڑھ لیں
  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی
  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی
  • ہم ایران کیساتھ جامع معاہدہ چاہتے ہیں، فرانس
  • امریکا اربوں روپے مالیت کی مانع حمل ادویات کیوں تلف کی جا رہی ہیں؟
  • پاکستان کی وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں 32 فیصد کمی، درآمدات میں 4 گنا اضافہ
  • غزہ کی صورتحال پر مصر، ترکیہ اور فرانس کے درمیان مشاورت
  • زمین پر ملنے والی مریخ کی سب سے بڑی چٹان اربوں روپے میں نیلام