یورپین یونین ہمارے خطے میں مستقل قیام امن کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپین یونین ہمارے خطے میں مستقل قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ بات پاکستان سے آئے ہوئے بین الپارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں یورپین حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نےکہاکہ امریکا اور برطانیہ کے بعد ہم یہاں یورپین وزارت خارجہ میں آئے ہیں۔ہم نے یہاں حکام کو کشمیر میں عوام کی جدوجہد، پاکستان پر انڈیا کی جانب سے مسلط کی گئی جنگی صورتحال اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کا موقف پیش کیا ہے۔
بلاول بھٹونے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ نے جس طرح دوبارہ سے کشمیر پر بات کی ہے اس سے امید ہے کہ ہمارے دائمی مسائل حل ہوں گے۔
اس موقع پر انہوں نے جنگ اور جیو کے سوال کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں جنگ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کو فوری طور ختم ہونا چاہیے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے ساتھ فوجی تنازعے کے بعد انڈین وفود کے جواب میں پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی پاکستان سے ایک اعلیٰ سطح کا وفد امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کیلئے روانہ کیا تھا جو ان دنوں اپنے دورے کے آخری پڑائو میں برسلز میں موجود ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل