---فائل فوٹو

مون سون ہواؤں کے زیر اثر آج اور کل سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپاکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کل گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور ملحقہ اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان

پاکستان کے معاشی حب کراچی سمیت صوبۂ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر پیر کو تھرپاکر عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، حیدرآباد اور ملحقہ اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے اضلاع میں

پڑھیں:

ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 1 اور زیارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں سموگ یا ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسموگ اسموگ الرٹ بارش محمکہ موسمیات موسم

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں