لارڈز میں نئی تاریخ رقم، جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی باب کا اضافہ ہو گیا ہے، جب جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے روز پروٹیز نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیا سنگِ میل عبور کیا۔
جنوبی افریقہ کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا اوپننگ بیٹر ایڈین مارکرم نے، جنہوں نے دباؤ کے عالم میں شاندار فائٹنگ سنچری اسکور کی۔ مارکرم نے 207 گیندوں پر 14 دلکش چوکوں کی مدد سے 136 رنز کی ناقابلِ فراموش اننگز کھیلی، اور 383 منٹ تک کریز پر ڈٹے رہے۔
کپتان تیمبا باوما نے 66 قیمتی رنز جوڑے جبکہ ویان ملڈر نے 27 رنز کے ساتھ ٹیم کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔ اختتامی لمحات میں ڈیوڈ بیڈنگھم 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
یہ فتح نہ صرف جنوبی افریقی ٹیم کے لیے تاریخی ہے بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی ثابت قدمی اور محنت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے، جس کے ذریعے انہوں نے خود کو عالمی چیمپئن کے طور پر منوایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
آئی جی خیبر پختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔