ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: آئی سی سی نے بھارت کی میزبانی کی درخواست مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تین بدستور انگلینڈ میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اگلے 3 ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی میزبانی انگلینڈ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے کہ آئندہ 3 فائنلز کی میزبانی انگلینڈ ہی کرے گا، یہ فیصلہ آئی سی سی کے آئندہ ماہ سنگاپور میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں باضابطہ طور پر منظور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جانیے کل سے شروع ہونے والے شاہانہ مقابلے کی تفصیلات
بھارت نے آئی سی سی سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کو مختلف ممالک میں گھمایا جائے، تاہم آئی سی سی نے تجارتی مفادات، لاجسٹکس مسائل اور تاریخی تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلینڈ کو ترجیح دی ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز 2019 میں ہوا تھا، ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل ہر دو سال بعد ہوتا ہے، پہلا فائنل 2021 میں ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا، جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی، دوسرا فائنل 2023 میں اوول گراؤنڈ، لندن میں ہوا، جس میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
تیسرا فائنل 2025 میں لارڈز، لندن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے تمام فائنلز کی میزبانی کی ہے لیکن تاحال خود کسی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی انگلینڈ بھارت ٹیسٹ چیمپیئن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ چیمپیئن ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی میزبانی کی نے بھارت
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے
لندن:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔
اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔
منگل کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا جو بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ فتح بھارت کے بہتر رن ریٹ کے باعث اسے سیمی فائنل تک لے گئی۔
اس سے قبل پاکستان نے اسی دن آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ ابتدائی مرحلے میں پاک بھارت میچ اس وقت منسوخ کیا گیا تھا جب بھارتی کرکٹرز شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد منتظمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میچ منسوخ کر دیا تھا۔
اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں واقعی پاکستان کے خلاف میدان میں اترتی ہے یا ایک بار پھر کسی "نئے اعتراض" کی آڑ میں ٹاکرا ٹالنے کی کوشش کرتی ہے۔