ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا دلچسپ مرحلہ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 69 رنز درکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا۔
جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باؤما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت؟ وفاقی وزیر کا دلچسپ تبصرہ
وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے عمران خان کے بیٹوں کے آمد کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت آرہے ہیں؟ بانی کے بیٹوں کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ آئیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے بھی حکومت میں آنے کی دعوت دی وہ نہیں آئے مگر اب مجھے علم نہیں وہ حکومت میں آرہے ہیں یا نہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو انتظامی امور میں مسئلہ ہے، وہ چاہتے ہیں انتظامی امور میں ان کا عمل دخل ہو، ہم نے پہلے ہی ان کو بہت زیادہ پذیرائی دی ہوئی ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت آرہے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں، ہمیں معلوم ہے اور قوم کو بھی بتانا چاہتے ہیں عمران خان کو جن پاکستان مخالف قوتوں کی سپورٹ حاصل ہے انہی قوتوں کے ساتھ ان کے بیٹے رابطے کررہے ہیں جو عمران خان کی طرح ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس عدالتوں میں ہیں، پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں،عمران خان کو اپنے کیسز کا سامنا کرنا ہوگا اور قانون انصاف کے تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت سن لے اس نے ہمارا پانی روکا تو اسے جنگ تصویر کیا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارت کے ساتھ اس وقت تک تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی انقلاب کے لیے وزیر اعظم نے بہت سی ہدایات دی ہیں، ہم چاہتے ہیں کسان کو تمام سہولتیں ملیں، معیاری رجسٹرڈ بیج اورکھاد ملے، عوام دیکھیں گے اگلے چھ ماہ میں زرعی انقلاب کے اثرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔