ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ گرگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں تاریخی فتح کے لیے سرگرم جنوبی افریقہ کی کوششوں کو اس وقت دھچکا پہنچا جب کپتان ٹیمبا باؤما اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں فقط ایک رنز کا اضافہ کرکے پیٹ کمنز کی بال پر آؤٹ ہوگئے، تاہم دوسری جانب سینچری اسکورر ایڈم مارکرم کریز پر موجود ہیں۔
زخمی کپتان ٹیمبا باؤما کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد جنوبی افریقی بلے بازوں نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے ہدف کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ جوش ہیزل ووڈ کی جانب سے پھینکا گیا اننگز کا 64واں اوور میڈن رہا، ناقابل شکست 111 رنز بنانے والے اسٹار بلے باز ایڈم مارکرم نے اس اوور میں کوئی رسک نہیں لیا۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈز پر جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں معرکہ حیران کن انداز میں دلچسپ موڑ اختیار کر گیا ہے، دو بار کے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ابتدائی مرحلے میں مضبوط پوزیشن لی لیکن جنوبی افریقہ نے مسلسل جارحانہ بیٹنگ سے اپنی پوزیشن بہت بہتر کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا سے تاج جھپٹنے کے لیے محض 69 رنز درکار، 8 وکٹیں باقی
میچ کے پہلے اور دورے دن مجموعی طور پر 14 وکٹیں گریں، جس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمینز نے پہلے اننگ میں 6 وکٹیں لے کر شاندار کھیل پیش کیا اور 300 ٹیسٹ وکٹوں کے سنگ میل کو بھی عبور کیا۔
تاہم، تیسری اننگ میں تبدیلی کا رجحان نمودار ہوا جب زخمی کپتان ٹیمبا باؤما اور ایڈم مارکرم نے مشترکہ طور پر ناقابل یقین 143 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے روز کھیل کے اختتام پر تاریخی فتح سے صرف 69 رنز سے دوری پر تھی۔
مارکرم کے شاندار سنچری اور باؤما کی ثابت قدمی نے آسٹریلیا کی مضبوط گرفت کو دھکیل دیا، آسٹریلیا اب بھی اپنی فتوحات کے پرامن منتر پر مرکوز ہے لیکن آج فائنل دن میں جنوبی افریقہ کی ٹیم تاریخ رقم کرنے کے انتہائی قریب ہے، عوام اور مبصرین اس نتیجے کو کرکٹ کی غیر یقینی فطرت کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن کا فائنل اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو ہراکر آسٹریلیا کی ٹیم چیمپیئن بن گئی تھی۔ اس مرتبہ بھی آسٹریلین ٹیم خاصی پراعتماد دکھائی دے رہی تھی اور مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت کر یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بن جانے کے لیے پرعزم تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈم مارکرم ٹیمبا باؤما جنوبی افریقہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈم مارکرم ٹیمبا باؤما جنوبی افریقہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیمبا باؤما ایڈم مارکرم ورلڈ ٹیسٹ کے لیے
پڑھیں:
بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھی گونج اٹھے
لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوران بابر اعظم کی کور ڈرائیو ایک بار پھرعالمی سطح پر گفتگو کا موضوع بن گئی۔انگلش کمنٹیٹراورسابق کپتان ناصر حسین نے لائیو کمنٹری کے دوران آسٹریلوی بیٹرمارنس لیبوشن اورجنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کا تکنیکی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے کور ڈرائیو کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ناصر حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “کور ڈرائیو آنکھوں کے لیے خوبصورت شاٹ ہے اس شاٹ پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم یاد آ جاتے ہیں۔انہوں نے ٹیمبا باوما کی مثال دی جن کی ہینڈ آئی کوآرڈینیشن مثالی تھی جبکہ لیبوشن اور رکلٹن میں یہ کمی دیکھی گئی، یاد رہے ناصر حسین پہلے بھی کئی بار بابر کی کور ڈرائیو کو مثالی قرار دے چکے ہیں۔