شدید گرمی، 95 فیصد کے پاس ایئر کنڈیشنر نہیں، چیئرمین ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ایئر کنڈیشنر نہیں ہے۔
سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر راشد لنگڑیال نے بریفنگ دی۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ر( ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ہمیں ٹیکس شارٹ فال کا سامنا نہیں ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد 60 لاکھ ہے، شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ایئرکنڈیشنڈ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 سال کم عمر اور بزرگوں کی تعداد 13 کروڑ 20 لاکھ ہے، ملکی آبادی کا یہ حصہ لیبر فورس سے باہر ہے، خواتین کی بڑی تعداد تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہے۔
اس موقع پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 250 کمپنیوں کو اینٹی منی لانڈرنگ کے نوٹس آئے ہیں، اے ایم ایل نوٹس وزیر اور چیئرمین کی منظوری کے بغیر نہ دیا جائے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسی کمپنی کو اے ایم ایل کا نوٹس آجائے دنیا بھر کے ادارے تحقیقات شروع کر دیتے ہیں، اے ایم ایل کے نوٹس پر کمپنی کے بنکنگ چینل بند ہو جاتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ بتایا جائے کہ اے ایم ایل کے تحت کتنےکیس بنے اور کتنے لوگوں کو سزا ملی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے ایم ایل ایف بی ا ر نے کہا کہ
پڑھیں:
چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا
لاہور:چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔
اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔
ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔
چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں امریکا وروس کے ہم پلّہ ہو رہا، اس پیش رفت نے اْسے صحیح معنوں میں ابھرتی سپرپاور بنا دیا ہے۔