پاکستان میں خون کی قلت بڑا مسئلہ، شہری عطیہ کریں: وزیراعظم کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں خون کی قلت ایک بڑا مسئلہ ہے، شہری رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کریں۔
نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 14 جون کو رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، وزیراعظم نے اس دن کو انسانیت سے ہمدردی اور جذبہ ایثار کے حامل افراد کے لیے اظہار تشکر کا دن قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2025 میں عالمی یوم خون عطیہ دہندگان کا تھیم "خون دیں، امید دیں، مل کر زندگیاں بچائیں" ہے، خون کا عطیہ نہ صرف ایک انسانی ہمدردی کا مظہر ہے بلکہ یہ صحت کے نظام کی ایک بنیادی ضرورت بھی ہے، جراحی، زچگی، کینسر اور خون کی کمی میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کی باقاعدہ دستیابی نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں خون کی قلت ایک بڑا مسئلہ ہے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں خون کے عطیات کی کمی کے باعث خون کی دستیابی محدود ہے، حکومت پاکستان اس صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام (NBTP) کے ذریعے عوامی آگاہی کی مہم جاری ہے۔
وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں صرف 10 فیصد عطیات رضاکارانہ طور پر دیئے جاتے ہیں جبکہ باقی خون مریضوں کے رشتہ داروں یا دوستوں سے حاصل کیا جاتا ہے، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لیے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، نظر بندی کیس پر نیا لارجر بینچ تشکیل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رضاکارانہ طور پر پاکستان میں خون عطیہ خون کی
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔