وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے کسی فرد نہیں پورے معاشرے کے محسن ہیں۔انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ دراصل کسی کے لیے زندگی کا تحفہ ہوتا ہے اور محفوظ خون کی منتقلی کے ذریعے ہر سال لاکھوں جانیں بچائی جا رہی ہیں، رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے صرف کسی فرد یا خاندان کے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔مریم نواز  نے کہا کہ پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پاکستان کا پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کیا گیا ، اس جدید نظام کے ذریعے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے "4" کا بٹن دبانے سے خون کے عطیہ دہندہ سے فوری رابطہ ممکن ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریض اور بلڈ ڈونر کے درمیان پل قائم کیا گیا تاکہ بروقت اور صحت مند خون کی فراہمی ممکن ہو سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلڈ ڈونر 15 ہیلپ لائن، سیف سٹی ویب سائٹ یا قریبی پولیس خدمت مرکز پر رجسٹریشن کرا کر خون عطیہ کرنے کا عزم کریں کیونکہ خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے جو کسی ضرورت مند کے لیے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے مریم نواز نے کہا

پڑھیں:

زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز