ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کونسے نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
جنوبی افریقہ نے ٹیمبا باووما کی قیادت میں کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نہ صرف یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کپتان بنے ہیں، بلکہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ناقابلِ شکست انداز میں جیتنے والے پہلے کپتان بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا
’جنوبی افریقہ کی 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی‘یہ فتح جنوبی افریقہ کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ ملک کی 1998 کے بعد پہلی بڑی آئی سی سی ٹرافی ہے۔ جنوبی افریقہ نے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اور282 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔
میچ کی جھلکیاںجنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم نے چوتھی اننگز میں شاندار 136 رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
کپتان ٹیمبا باووما نے66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، حالانکہ وہ ہیمسٹرنگ انجری (پٹھوں میں تناؤ) کا شکار تھے۔ انہوں نے مارکرم کے ساتھ 147 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔
کائل ویریئن نے وننگ شاٹ کھیل کر میچ ختم کیا، جبکہ کگیسو ربادا نے میچ میں کل 9 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیمبا باووما جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام کپتان ہیں جنہوں نے کوئی آئی سی سی ٹرافی جیتی۔
انہوں نے 25-2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل میں 7 میچز جیتے اور ایک ڈرا کیا، یعنی ایک بھی شکست نہ کھائی۔
اپنی قیادت پر تنقید کے باوجود انہوں نے ثابت کیاکہ ٹیم کی جیت اتحاد، عزم اور قیادت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔
یہ موقع ہے کہ ہم سب متحد ہو کر خوشی منائیں، ٹیمبا باووماچیمپیئن شپ جیتنے کے موقع پر کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہے کہ ہم سب متحد ہو کر خوشی منائیں۔
یہ بھی پرھیں سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟
جنوبی افریقہ کی یہ جیت نہ صرف کرکٹ کی تاریخ میں یادگار لمحہ ہے، بلکہ یہ ٹیمبا باووما کی قیادت میں نئے دور کے آغاز کی علامت بھی ہے۔ ایک ایسی قیادت جس نے خاموشی سے تنقید کو پیچھے چھوڑ کر میدان میں تاریخ رقم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایڈن مارکرم پہلے کپتان تاریخ رقم ٹیمبا باووما نئے ریکارڈز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈن مارکرم پہلے کپتان تاریخ رقم ٹیمبا باووما نئے ریکارڈز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ وی نیوز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جنوبی افریقہ کے
پڑھیں:
جنوبی افریقی ٹیم 27 سال بعد آئی سی سی ٹرافی اُٹھانے میں کامیاب
جنوبی افریقی ٹیم 27 سال کے طویل انتظار کے بعد آئی سی سی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوگئی۔
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 1998 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔
ٹمبا باوما کی کپتانی میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی بار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچی، جہاں انکا مقابلہ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا سے تھا۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا
جنوبی افریقی کپتان نے اہم مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی جبکہ پروٹیز جواب میں محض 138 رنز بناسکے۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے مچل اسٹارک اور ایلکس کیری کی ففٹیز کی بدولت 207 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز اچھا نہ رہا، پہلی وکٹ محض 9 اور دوسری وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری بعدازاں تیسری وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما کی 143 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔
چوتھے روز کھیل کے آغاز پر افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی؛ آئی سی سی کا بھارت کو صاف انکار
چوتھی وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم بیڈنگھم نے 21 بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے اب تک صرف ایک آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جو انہوں نے 1998 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔