باجوڑ، شہباز شریف کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی کے گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، حملے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، حملے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان پر حملوں کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔ گھر پر حملہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، پولیس اور حساس ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں، حملے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملے کے گھر پر کے گھر
پڑھیں:
وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا میں 25 ستمبر کو امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔