وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد:باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، حملے کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر کو ایک سے زائد بار نشانہ بنایا گیا تھا۔
فورسز کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، پولیس اور حساس ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب