data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی شہریوں اور زائرین کی سہولت کیلیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو ایرانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے اور علاقائی استحکام و بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران میں اپنے شہریوں و زائرین کی حفاظت اور سہولت یقینی بنانے کیلیے ہم نے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹکو فعال کردیا ہے جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔ اسی طرح تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرے۔ اس سلسلے میں سفارت خانے کا ہاٹ لائن نمبر 0098-2166941388 بھی جاری کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع

توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلئے دو ماہ کی توسیع دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ حکومت کی جانب سے توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے، تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • غزہ کیلیے امریکی منصوبے کی حمایت میں مسلم ممالک کا اجلاس کل ہوگا
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • غیر قانونی مقیم افغانوں کی بے دخلی کیلیے طورخم سرحد جزوی بحال، تجارت اور عام آمدورفت بدستور معطل
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے
  • ملک کے 8 ہوائی اڈوں پر جدید انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال