data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر پر نظرِ ثانی کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی شہری ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بیان میں زائرین کو خاص طور پر مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفری فیصلے احتیاط سے کریں۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ تازہ ترین حالات سے باخبر رہا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں ایک کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد زائرین کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران اور عراق کی ہدایت

پڑھیں:

ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

افغانستان کے شمالی علاقے ہندوکش میں رات گئے آنے والے 6.3 شدت کے طاقتور زلزلے نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں نے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک میں بھی خوف و ہراس پھیلا دیا۔ جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان کے شمالی قصبے خُلم سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

رات کے وقت آنے والے اس زلزلے  کی وجہ سے کئی علاقوں سے شہری خوف کے مارے گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت مزار شریف اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زیادہ محسوس کی گئی، جہاں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق  کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑنے اور معمولی مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے ساتھ ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران تک محسوس کیے گئے۔ پاکستان میں بھی قدرتی آفت محسوس کی گئی، خاص طور پر خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھیں۔  اُدھر بھارت کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ہندوکش ریجن زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کے ٹکراؤ کے باعث دنیا کے خطرناک ترین زلزلہ خیز خطوں میں سے ایک ہے، جہاں حالیہ برسوں میں زلزلوں کی شدت اور تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیر زمین اگر ایسی سرگرمیاں اسی رفتار سے بڑھتی رہیں تو مستقبل میں مزید بڑے اور تباہ کن زلزلوں کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • عراق اور یونان کا براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان