data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  سفارتی ذرائع  نے بتایا کہ  ایران میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے، جن میں بڑی تعداد زائرین، طلبہ، مزدوروں، تاجروں، پیشہ ور افراد اور پاکستانی کمیونٹی پر مشتمل ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث ایران میں فضائی اور زمینی راستے جزوی یا مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف مواصلاتی دشواریاں پیدا ہو گئی ہیں بلکہ سکیورٹی خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور متعلقہ قونصل خانے مسلسل مقامی اتھارٹیز اور پاکستانی برادری سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر حالات مزید خراب ہوتے ہیں تو ایران میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، پاکستان اور ایران کے درمیان 909 کلومیٹر طویل سرحد ہے جس پر تافتان، گبد اور مند کے دور دراز انٹری و ایگزٹ پوائنٹس موجود ہیں، یہ مقامات سکیورٹی اور سفری لحاظ سے خاصے دشوار گزار ہیں۔

ایران میں موجود پاکستانیوں میں بڑی تعداد ان زائرین کی ہے جو مشہد، قم اور تہران کے مقدس مقامات پر حاضری کے لیے آئے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ زاہدان، مشہد، تہران اور دیگر شہروں میں پاکستانی طلبہ، مزدور، تاجر اور پروفیشنل افراد بھی قیام پذیر ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود کچھ پاکستانی ٹرانزٹ مسافر ہیں یا ان کے پاس دوہری شہریت ہے، جن کے معاملات الگ نوعیت کے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ نے بھی ایرانی صورتحال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت جاری ہے۔ سفارتی ذرائع نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانیوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران میں موجود سفارتی ذرائع کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔

تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔

رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔

ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم 
  • بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • پاکستانی وزرا کے بیانات صورتحال بگاڑ رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم