data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نان فائلرز کے لیے بینک سے یومیہ کیش نکلوانے کی ٹیکس فری حد بڑھا دی گئی ہے۔ اب نان فائلرز روزانہ 75 ہزار روپے تک کیش نکلوائیں گے تو اس پر کوئی ایڈوانس ٹیکس نہیں کٹے گا۔ اس سے قبل یہ حد 50 ہزار روپے تھی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 75 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر نان فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، جو اب 0.

8 فیصد تک ہو گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروبار پر بھی انکم ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ کپڑوں کے آن لائن کاروبار پر 2 فیصد، الیکٹرونکس پر 0.5 فیصد جبکہ دیگر آن لائن کاروباروں پر 1 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔ رجسٹرڈ آن لائن کاروباری افراد اپنی آمدنی پر انکم ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہوں گے اور کسٹمرز کے آرڈر بک کرانے پر ان کی بلنگ تفصیلات کو آن لائن ریٹرن تصور کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق بینک یا کورئیر سروس ایف بی آر کے مجاز نمائندے کے طور پر کام کریں گے اور ٹیکس کی رقم وصول کر کے جمع کروائیں گے۔ آن لائن کاروبار کرنے والے افراد انکم ٹیکس کی مد میں کسٹمرز سے اضافی رقم نہیں لیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایڈوانس ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے، تاکہ ان کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔ اگر یہ کمپنیاں پاکستان میں باقاعدہ دفاتر قائم کرتی ہیں تو ان پر صرف 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایڈوانس ٹیکس نان فائلرز ایف بی آر ٹیکس کی

پڑھیں:

پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری

ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سرچ فیچر صارفین کو مون سون کے سیلابی موسم کے دوران مصدقہ معلومات اور معاونت کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔

ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔

یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ٹِک ٹاک پر جب صارفین سیلاب سے متعلق معلومات تلاش کریں گے، تو اُنہیں ایک بینر نمایاں طور پر نظر آئے گا جو معتبر ذرائع سے معلومات کی تصدیق کرنے کی ترغیب دے گا۔ یہ گائیڈ صارفین کو براہِ راست نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تک رسائی دیتی  ہے، جہاں سے پاکستان میں قدرتی آفات سے متعلق تصدیق شدہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

https://www.tiktok.com/safety/ur-pk

اس گائیڈ میں ٹِک ٹاک کے سیفٹی سینٹر پردستیاب وسائل کا بھی لنک شامل ہے، اور اسی کے ساتھ ٹِک ٹاک کے ”ٹریجک ایونٹ سپورٹ“ گائیڈ کا براہِ راست لنک بھی فراہم کیا گیا ہے، جو پریشان کن واقعات سے متاثرہ افراد کے لیے عملی مدد فراہم کرتا ہے۔

ٹِک ٹاک کی یہ گائیڈ یہ گائیڈ صارفین کو ذہنی صحت کی معاونت حاصل کرنے کے طریقوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے، اور ایسے واقعات سے متعلق کانٹنٹ کو ذمہ داری سے شیئر کرنے یا رپورٹ کرنے کے اُصول بھی بتاتی ہے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کے  پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کے سربراہ فہد محمد خان نیازی نے کہا: ”ہم سمجھتے ہیں کہ بحران کے موقع پر بروقت اور درست معلومات تک رسائی انتہائی اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، جو براہِ راست آفات سے نمٹنے کے عمل سے وابستہ ہیں، اور اُن وسائل کو اپنی کمیونٹی کے لیے زیادہ نمایاں بنا کر، باخبر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔“

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.6 فیصد کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی نئی تاریخ آگئی، اعلامیہ جاری
  • کینیڈین فالٹ لائن فعال، سائنس دانوں نے ایک بڑے زلزلے سے متعلق خبردار کر دیا!
  • عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • گرین لائن کی وفاقی سے سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری
  • پی آئی اے نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
  • مجھ پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں: مفتاح اسماعیل
  • ٹرمپ کا یورپی یونین کے ساتھ بڑا تجارتی معاہدہ طے، محصولات میں نرمی کا عندیہ
  • بڑی خوشخبری ؛ یو اے ای کی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ چھوٹ