گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع گوادر میں محسوس کیے گئے، جن کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز پسنی سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کا دورانیہ مختصر مگر جھٹکے خاصے شدید نوعیت کے تھے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور محفوظ مقامات کی جانب دوڑ پڑے۔ تاہم، خوش قسمتی سے فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
کندھکوٹ،ایس ٹی پی کے مرکزی عہدیدار زین شاہ میڈیا سے با ت چیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">