data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کینیڈین فالٹ لائن فعال، سائنس دانوں نے ایک بڑے زلزلے سے متعلق خبردار کر دیا!

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کینیڈین بارڈر پر موجود ایک فالٹ لائن (جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ کروڑوں برس سے غیر فعال ہے) ایک بڑے زلزلے کا سبب بن سکتی ہے۔

ٹِنٹِنا فال شمال مشرقی برٹش کولمبیا سے الاسکا تک تقریباً 600 میل تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس سے متعلق خیال کیا جاتا تھا کہ یہ آخری بار تقریباً چار کروڑ برس قبل فعال ہوئی تھی۔

لیکن جیوفزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اس کے ماضی میں نسبتاً قریب وقت میں فعال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

سیٹلائیٹس، طیاروں اور ڈرونز سے حاصل ہونے والے نئے ٹوپو گرافک ڈیٹا بتاتا ہے کہ اس فالٹ کا تقریباً 80 میل طویل ایک ٹکڑا ہے جہاں 26 لاکھ برس اور 1 لاکھ 32 ہزار سال برس پُرانی ارضیاتی فارمیشنز (ایک جیسی چٹانوں کی پرتوں کا بننا) فالٹ کے پار جاتی پائی گئیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ فالٹ کم از کم 12 ہزار سال سے کسی بڑے زلزلے کے نتیجے میں پھٹی نہیں ہے اور مستقبل میں کم از کم 7.5 شدت کے زلزلے کا سبب ہوسکتی ہے۔

مشیگن ٹیک کے مطابق 7 سے 7.9 شدت کا زلزلہ شدید سمجھا جاتا ہے اور بڑا نقصان کر سکتا ہے۔ ان اقسام کے زلزلے کم اتے ہیں، جن کی سالانہ تعداد 10 سے 15 ہے۔

مشیگن ٹیک نے خبردار کیا کہ 8 یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلے (جو کہ سال یا دو سال میں ایک بات آتے ہیں) ایپی سینٹر کے قریب علاقوں کو تباہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • کینیڈین فالٹ لائن فعال، سائنس دانوں نے ایک بڑے زلزلے سے متعلق خبردار کر دیا!
  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • وزارت ہاؤسنگ اسلام آباد کی جانب سے محمد امین انسپکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر دوبارہ تعینات
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
  • ضلع ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر و لوئر کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 سے شام 7بجے تک کرفیو نافذ
  • گوجرخان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
  • کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان