data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )محکمہ ایرکیشن اور سیڈا میں بڑے پیمانے پر کریپشن آباد گاروں اور سماجی تنظیموں کا افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اکرم واہ نہر کی علی وہ اور عادو وہ کے تعمیراتی کاموں میں ناقص اور غیر معیاری میٹیریل کے استعمال نہر میں غیر قانونی رکاوٹیں ڈال کر پانی چوری کا الزام عدلیہ اور عالیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ .
محکمہ ایرکیشن اور سیڈا میں بڑے پیمانے پر کریپشن ہونے والی مبینہ
کرپشن کے خلاف اکرم وہ نہر سے نکلنے والے علی وہ نہر اور عادو وہ نہر کی کمانڈ ایریا کے آباد گاروں اور سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے کرپشن اور پانی چوری میں ملوث انجنیئر اور دیگر افسران کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرین کا محکمہ ایرکیشن اور سیڈا کے خلاف شدید نعرے بازی ، اس موقع پر آباد گار اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اوبایو پھنور ، علی مہران پوٹو ، محمد سومار ملاح ، عبداللہ مہران پوٹو، حاجی مراد مہران پوٹو ، ، ممتاز سھتو ، غفار بھرگڑی دیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی اربوں روپے کی مالی معاونت اور قرض سے اکرم وہ نہر سمیت دیگر نہروں کی ری ماڈلنگ ، لائینگ اور نہروں کو پختہ کرنے کے تعمیراتی کاموں میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹیریل استعمال کیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری میٹیریل کے استعمال کی وجہ سے تعمیر ہونے والے نہروں کے فرش اور کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ بھاری رشوت اور بااثر شخصیات کے واٹر کورسز کے نہر میں سے نکلنے والے میڈول کو ڈیزائن اور گنجائش سے بڑا بنا کر اور غیر قانونی پائیپ لگا نہری پانی چوری کیا جا رہا ہے . آباد گار رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ ایرکیشن اور سیڈا میں ہونے والی میگا کرپشن کے باعث نہری نظام تباہ حالی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے جس کے باعث زرعی معشیت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے ، آباد گاروں کا کہنا تھا کہ نہروں کی ری ماڈلنگ ، لائینگ کے منصوبے کا ٹھیکہ ایسی بدنام زمانہ کمپنی کو دیا گیا ہے جس کے بنائے ہوئے منصوبے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہیں جبکہ فلڈ کینال اسکیپ کی کھدائی اور صفائی کے کام میں بھی بڑے پیمانے پر کریپشن کی گی ہے ، احتجاجی آباد گار شرکاء کا کہنا تھا کہ نہروں کو پختہ کرنے کے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے چھوٹی نہریں اور شاخیں سے نکلنے والے واٹر کوس مکمل طور پر سوکھ جائیں گیں ، آبادگار رہنماؤں اور احتجاجی مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ ، ڈی جی نیب اور چئیرمین اینٹی کرپشن محکمہ ایرکیشن اور سیڈا میں ہونے والی کرپشن اور پانی چوری پر نوٹس لینے اور کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف انکوائری اور کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کریپشن اور نہری پانی کی چوری میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ گی گئی تو آباد گار محکمہ ایرکیشن اور سیڈا کے وزیر ، چئیرمین ، صوبائی سیکرٹری اور ڈاریکٹر کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
محکمہ ایرکیشن اور سیڈا میں
ا باد گاروں
پانی چوری
ا باد گار
اور غیر
کے خلاف
وہ نہر
پڑھیں:
بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
سٹی42: بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں سرگرم افسران اور اہلکاروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے انعامی مراعات دینے کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت بجلی چوری روکنے اور واجبات کی ریکوری کرنے والے افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔
ریکوری کے اہداف حاصل کرنے والے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کو 10 فیصد انعامی حصہ ملے گا، جبکہ ریونیو سٹاف اور پولیس اہلکاروں کے لیے 20 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
محکمہ توانائی پنجاب کے مطابق ریکوری کی رقم ضلعی کمیٹی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔