حماس کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
حماس کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر حماس رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، انھوں نے کہا وزیر دفاع خواجہ آصف کے اعلان کردہ پاکستانی موقف کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی ممالک کے اتحاد کی بات کی اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر زور دیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے خواجہ آصف کی جانب سے پیش کیے گئے پاکستانی موقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہو کر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں عملی اقدامات کرے۔
ڈاکٹر سامی ابو زہری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی ممالک کے اتحاد پر زور دے کر ایک جرات مندانہ مؤقف اپنایا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے مطالبے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا اب کوئی چارہ باقی نہیں۔
حماس رہنما نے خبردار کیا کہ اگر عالم اسلام نے اب بھی خاموشی اختیار کی تو مستقبل مزید مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اور بڑا قدم اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے بااثر اسلامی ملک کی جانب سے فلسطین کی کھل کر حمایت عالم اسلام کے لیے رہنمائی کا باعث بن سکتی ہے، اور یہ وقت ہے کہ تمام مسلم ممالک مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔
واضح رہے وزیر دفاع خواجہ آصف ے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، اسرائیل کے خلاف دنیا میں مضبوط آواز اٹھ رہی ہے، مغربی دنیا کی غیر مسلم عوام اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، غیر مسلموں کے ضمیر جاگ رہے ہیں لیکن مسلمانوں کے نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اپنی مؤقف پر روز اول سے مضبوطی سے کھڑا ہے، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی تعلقات بنائے تاہم پچھلے چند سالوں میں کچھ پاکستانی نژاد اسرائیل گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال میں اسرائیل اکیلا نہیں، اسلامی دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع ہونے چاہئیں، اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس ہاتھ کو جھٹک دینا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ اسرائیل کا پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی اسرائیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو نے بھی دھمکی دے ڈالی وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، عالمی برادری سے اسرائیل کو غیرقانونی اقدامات سے روکنے کا مطالبہ چیئرمین ایف بی آرکا امیر طبقے کی جانب سے 1233 ارب روپے ٹیکس چوری کا انکشاف روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سیگفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ ا صف کے
پڑھیں:
حق دو بلوچستان تحریک کو اسلام آباد جانے کا موقع نہیں دیں گے، طلال چودھری
لاہور میں جماعت اسلامی کے قائدین کیساتھ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور پہنچنے تک حکومت مکمل سکیورٹی دے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور میں وفاقی حکومت کی کمیٹی حق دو بلوچستان کے منتظمین سے بات چیت کرے گی، کوشش کی جائے گی مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو، اور اسلام آباد جانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے منصورہ لاہور میں مرکز جماعت اسلامی کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے قائدین کیساتھ ملاقات کی، جس کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے’’حق دو بلوچستان تحریک‘‘ کے لانگ مارچ کے حوالے سے قائم حکومتی کمیٹی کے رکن وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے قائدین نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیرالعظیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حق دو بلوچستان مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں طے پایا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور پہنچنے تک حکومت مکمل سکیورٹی دے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور میں وفاقی حکومت کی کمیٹی حق دو بلوچستان کے منتظمین سے بات چیت کرے گی، کوشش کی جائے گی مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو، اور اسلام آباد جانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔
جماعت اسلامی کے قائدین نے کہا کہ جماعت اسلامی پُرامن جماعت ہے اور آئین کے مطابق عوام کے حقوق کیلئے جائز اور جمہوری طریقے سے جہدوجہد کرتی ہے۔ حکومت پُرامن مارچ کو سکیورٹی فراہم کرے۔ مارچ کو اسلام آباد اپنی منزل مقصود تک پہنچنے دیا جائے اور حکومت زخم خوردہ اور محرومیوں کا شکار بلوچ عوام کے مطالبات حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ وہ اسی لیے جماعت کے مرکز چل کر آئے ہیں۔ (ن) لیگ اورحکومت نے بلوچستان کے مسائل کو ہمیشہ حل کرنے کیلئے اہمیت دی ہے۔