شناختی دستاویزات کی فراہمی، نادرا نے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کو اُن کی دہلیز پرسروس فراہم کرنے کیلئے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کردیا ۔
آئندہ ہفتے پانچ مختلف مقامات پر موجود نادرا موبائل رجسٹریشن وین سے شہری شناختی دستاویزات تیار کرواسکیں گے۔
17 جون کو ٹاون شپ میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گئی، جبکہ 19 سے 20 جون تک مرغزار کالونی، 16تا 18 تک مزنگ ٹیچنک ہسپتال میں وین لگائی جائے گئی۔ اسکے علاوہ 18 جون کو موہلنوال میں موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گئی۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ریجن نادرا کی ہدایت پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین صبح 8.
شہری موبائل وین سے اپنی شناختی دستاویزات باآسانی بنوا سکیں گئے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ عنایہ خان اور افغان کرکٹر راشد خان میں کیا چل رہا ہے؟ مداح حیران
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موبائل رجسٹریشن وین
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری
اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ Nadra.cardcentre.co.uk سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔
حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، تارکین وطن کو یہاں معلومات دینے سے نقصان ہو سکتا ہے، نادرا نے تحقیقات اور کارروائی کیلئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔