اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران وصدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنداپور کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے
غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے بیانات نہ صرف ان کے سرکاری عہدے کا صریحاً غلط استعمال ہیں بلکہ یہ معصوم کارکنوں کو بدامنی پر اکسانے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو استحکام اور ترقی کی طرف لے جانے کے بجائے، وزیراعلیٰ ایک بار پھر انتشار اور تشدد کی راہ دکھا رہے ہیں — اور حسب معمول، کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔
انجینئرامیر مقام نے سوال اٹھایا کہ ایک وزیراعلیٰ کس طرح کھلے عام کارکنوں کو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا کہہ سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر خوف و ہراس پھیلانے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وزیراعلیٰ کے عہدے کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات ان عناصر کی اصل نیت ظاہر کرتے ہیں جو ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وفاقی حکومت وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کی بحالی اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اس لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ایک بار پھر معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان کے ملک دشمن عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختو نخوا انجینئر امیر مقام نے عوام اور تمام سیاسی قیادت سے اپیل کی کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں اور امن، ترقی اور قومی استحکام کے لیے متحد ہو کر کھڑے ہوں ۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کارکنوں کو کہا کہ

پڑھیں:

کے پی میں ڈیجیٹل گورننس میں پیشرفت، پہلی ای سمری پر دستخط

---اسکرین گریب

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا، سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا گیا۔

صوبے میں سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کو پہلی ای سمری آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ای سمری کا اجرا دفتری امور اور فائل ورک کو پیپر لیس بنانے کی طرف پیشرفت ہے، سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا

ان کا کہنا ہے کہ اجلاسوں کے لیے ورکنگ پیپرز اور دیگر امور کو ای سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے، اس اقدام سے وقت کی بچت ہوگی اور وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکےگا۔ 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشنز میں عام شہریوں کی ہلاکتیں، فوج اور عوام میں اعتماد متاثر ہورہا ہے، وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • چیلنج ہے سیاسی و جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: گنڈا پور
  • کوئی خیبرپختون خوا حکومت گراکر دکھائے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج
  • پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل 
  • پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل
  • پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے روک دیا
  •  پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل
  • پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل
  • کے پی میں ڈیجیٹل گورننس میں پیشرفت، پہلی ای سمری پر دستخط
  • پیپرلیس پالیسی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیئے