اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے ‘ اس کاخمیازہ بھگتنا ہوگا.ایران
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا، اسرائیل نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے،توانائی کے انفرااسٹرکچر پر حملے جنگ کو خلیج فارس تک لے آئے، انہوں نے واضح کیا کہ 60 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا.
(جاری ہے)
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ امریکی آشیر باد کے بغیر اسرائیل کا ایران پر حملہ ممکن نہیں تھا،اسرائیلی حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں، امریکا نے مکتوب بھیج کر اسرائیلی حملے میں شریک نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران کے نطنز ری ایکٹر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اہم ایرانی عہدیدار کو شہید کرکے جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، اسرائیلی حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خلاف ہے. انہوں نے کہا کہ دنیا کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، اسرائیل نے جوہری تنصیبات پرحملہ کرکے ریڈلائن کراس کی، ہمیں اسرائیلی معاشی مفادات پر حملوں کے لیے مجبور کیا گیا عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران جنگ کو طول نہیں دینا چاہتا،اسرائیل کےخلاف جوابی حملے اپنے دفاع میں کیے، ہم نہیں چاہتےکہ یہ تنازع دیگرممالک تک پہنچے. انہوں نے کہاکہ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کا حملہ خطرناک عمل تھا، توانائی کے انفرااسٹرکچر پر حملے جنگ کو خلیج فارس تک لے آئے اگر مجبور کیا گیا تو تہران جنگ کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے تنازع پورے خطے میں پھیل جائے گا عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام پر کاربند ہے، حملہ ظاہرکرتاہےکہ اسرائیل ایران کاعالمی جوہری معاہدہ نہیں چاہتا انہوں نے واضح کیا کہ ایران 60 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کا عمل جاری رکھے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عباس عراقچی نے نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کہ ایران جنگ کو کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، نتائج بھگتنا ہوں گے: چین، روس
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، نتائج بھگتنا ہوں گے: چین، روس WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز
نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چین اور روس نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیل کا ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے کیونکہ ان حملوں کے نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہو گا۔
چینی مستقل مندوب نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی فریق کے حق میں نہیں جاتا، ہم مطالبہ کرتے ہیں اسرائیل خطرات سے بھرے اس فوجی ایکشن کو فوری بند کرے اور مزید کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔
چینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا کر ایک اور ریڈ لائن عبور کر لی، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہو گا، اسرائیلی اقدامات خطرناک نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں، ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر اسرائیلی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل میں روس کے ایلچی نے بھی کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کا کوئی جواز نہیں، اشتعال انگیزی کی حمایت نہیں کی جا سکتی،جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔
روسی ایلچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ اقدامات کو قبول کرنا عالمی امن کے لے سنگین خطرہ ہے، عالمی برادری اشتعال انگیزی کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتی، کشیدگی کم کرنے کیلئے روس سفارتی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ ایران نے امریکی شہریوں یا اڈوں کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے؛ امریکا کی دھمکی ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 200 سے زائد میزائل داغ دیے،کئی عمارتیں مکمل تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 80سے زیادہ زخمی پی ٹی آئی، متحدہ گٹھ جوڑ بے نقاب، غنڈہ گردی کی سیاست ناکام ہو چکی، شرجیل میمن اسرائیل کے ایران پر حملے جاری، تہران میں ایٹمی سائٹ کے قریب دھماکےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم