پاکستانی قوم اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کیساتھ کھڑی ہے، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر کا یہ خیال تھا کہ وہ مسلم امہ کو تقسیم کر دے گا، عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد کھڑا ہے اور اس کی مذمت کر رہا ہے، آج ہمارا دشمن سمجھتا تھا کہ ایران پر حملہ کر کے شیعہ سنی کو تقسیم کر دیا جائیگا، مگر پوری دنیا میں شیعہ سنی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سب سے پہلے ایران پر حملے کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور پریس کلب میں سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کیساتھ کھڑی ہے، پاک فوج اور قوم کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالے غدار وطن ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے مولانا محمد خان لغاری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر کا یہ خیال تھا کہ وہ مسلم امہ کو تقسیم کر دے گا، عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد کھڑا ہے اور اس کی مذمت کر رہا ہے، آج ہمارا دشمن سمجھتا تھا کہ ایران پر حملہ کر کے شیعہ سنی کو تقسیم کر دیا جائیگا، مگر پوری دنیا میں شیعہ سنی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سب سے پہلے ایران پر حملے کی مذمت کی، پاکستان ایٹمی قوت ہے، معرکہ حق میں ہمیں اللہ تعالی نے بھارت کے مقابلے میں کامیابی دی۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فوج اور حکومت کو تقسیم کرکے عراق، شام، اردن اور یمن کو کمزور کیا گیا، دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فوج اور حکومت کو تقسیم کیا جائے، لیکن ناکامی ہوئی۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا محمد خان لغاری نے ہمیشہ مساوات اور وحدت امت کیلئے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بیاسی اسرائیلی ڈرونز کو پاکستان میں گرایا گیا، ایران پر حملہ گریٹر اسرائیل کا پہلا قدم ہے، آج نہ روکا گیا تو کل کسی اور کی باری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے شکرگزار ہیں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام آج ہمارے سپہ سالار اور فوج کو ہیرو قرار دے رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت کیخلاف حافظ طاہر اشرفی نے انہوں نے کہا کو تقسیم کر نے کہا کہ ایران پر کی مذمت تھا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا چین کیساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گذ شتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ مالی سال 25-2024 کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جب کہ گزشتہ صرف ایک ماہ کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان کی چین کے لیے برآمدات اور چین سے درآمدات میں فرق مزید بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین سے 16 ارب 75 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 38 کروڑ ڈالر رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں پاکستان کاچین کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال 24-2023 میں چین سے درآمدات کا حجم 14 ارب 51 کروڑ ڈالر اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالر تھیں۔