اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
انقرہ/اسلام آباد(نمائندہ خصوصی شبانہ ایاز)ترکیہ کی پارلیمنٹ کے سینئر رکن علی شاہین نے ایک اہم اور دو ٹوک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائنز میں شامل ہے، اور انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسلام آباد کو محفوظ نہیں بنایا جاتا، تب تک انقرہ کو بھی محفوظ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات ترکیہ کے چینل 24 ایک انٹرویو میں واشگاف الفاظ میں کہی ۔
ترک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہمارے لیے ایک سرحدی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، اور ترکیہ کا سکیورٹی زون پاک-بھارت بارڈر سے شروع ہوتا ہے۔ یہ بیان نہ صرف پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے دفاعی اور اسٹریٹیجک تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ عالم اسلام کو درپیش خطرات کی سنجیدگی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔علی شاہین نے اسرائیلی پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پاکستان کو ایران سے زیادہ خطرناک سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی جوہری صلاحیت تاحال غیر واضح ہے، لیکن پاکستان ایک مکمل اور فعال ایٹمی طاقت ہے جس کی موجودگی اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کے لیے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل تمام مسلم فوجی اور ایٹمی طاقتوں کو مفلوج، غیر مثر اور غیر فعال کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں اپنی بالا دستی قائم رکھ سکے۔ترک رکن پارلیمنٹ کے اس بیان کو عالمی سطح پر مسلم دنیا کے لیے ایک انتباہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ اگر امت مسلمہ نے اتحاد اور مشترکہ دفاعی پالیسی نہ اپنائی تو اسرائیل اور اس کے اتحادی مسلم ممالک کی خودمختاری کو کمزور کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترک رکن پارلیمنٹ اسلام آباد علی شاہین ترکیہ کی
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔