راولپنڈی:

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر قانون بشارت راجہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے موقع پر تمام 11 کیسوں میں عدالت میں حاضر 45 ملزمان میں چالان کی نقول  تقسیم کی گئیں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر 11 کیسوں میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 

عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے ایم این اے زین قریشی سمیت 19 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کردی۔ کیسز کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی گئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوری قوم ایران کے ساتھ ہے، اسرائیل کو بھرپور جواب دینا ایران کا حق ہے۔ اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا، ہمیں ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہئے، ہمارا بچہ بچہ ایران کے ساتھ ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ جب بجٹ دینے والا خود کہتا یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو اس پر کیا تبصرہ کروں، یہ عوامی بجٹ نہیں ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ ملزمان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا الزام ہے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وکلا کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت 6 اگست مقرر کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈا پور کی عدم پیشی پر ان کی گرفتاری کے احکامات جاری رہیں گے، جب کہ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرے۔

دوسری جانب انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 18 مارچ احتجاج کا کیس میں فیصل آباد سے ایم این اے علی افضل ساہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج تک علی افضل ساہی اس عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے غیر حاضر دیگر کارکنان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10-10 سال قید کی سزا
  • شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟
  • فیصل آباد: 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا، 167 ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں
  • انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا
  • علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم
  • 26نومبر، 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات؛ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل
  • عمران خان کی 9مئی مقدمات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • 9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا