وزیراعلیٰ گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لیے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے اسٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیف کے حق میں نعرے بازی کی۔جلسہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا اور پارٹی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔حیران کن طور پر جلسہ گاہ میں بجلی بلا تعطل جاری رہی جبکہ اطراف کے علاقے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاریکی میں ڈوبے رہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مسلح ہوکر اسلام آباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر تم گولی مارو گے تو جواب میں ہم بھی گولی چلائیں گے اور صرف گولی نہیں چلے گی بلکہ تمھیں ٹھوک کر ماریں گے۔انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام تیار رہیں اگر ہم پر گولی چلی تو پھر انہیں بھی گولی کھانی پڑے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امراض قلب سے بچنا چاہتے ہیں توکیاکریں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
ویسے تو کہا جاتا ہے کہ چہل قدمی ایسی عادت ہے جس سے صحت کو نمایاں حد تک بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
مگر سوال یہ ہے کہ کم ازکم کتنے وقت تک چہل قدمی کرنے سے صحت کو بہتر بنانا ممکن ہوتا ہے؟
اس سوال کا جواب اب ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ۔
امریکن جرنل آف پرینیٹیو میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ درحقیقت آپ کو بہت زیادہ وقت تک چہل قدمی کرنے کی ضرورت نہیں۔
روزانہ محض 15 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرکے آپ قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں، خاص طور پر امراض قلب سے موت کا خطرہ اس عادت سے گھٹ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں لگ بھگ 80 ہزار افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
یہ سب افراد غریب آبادیوں سے تعلق رکھتے تھے اور تحقیق میں تیز رفتاری سے چہل قدمی کے فوائد کی تصدیق کی گئی۔
محققین نے بتایا کہ ویسے تو روزانہ چہل قدمی کے فوائد کے بارے میں کافی کچھ ثابت کیا جاچکا ہے، مگر اب بھی اس حوالے سے تحقیقی کام نہ ہونے کے برابر ہے کہ چہل قدمی کی رفتار سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ روزانہ محض 15 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی سے قبل از وقت موت کا خطرہ لگ بھگ 20 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ بھی دریافت کیا کہ 3 گھنٹے سے زائد وقت تک سست رفتاری سے چہل قدمی سے قبل از وقت موت کا خطرہ بہت کم گھٹتا ہے۔
تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ معمول کی چہل قدمی اور تیز رفتاری سے چہل قدمی جیسے سیڑھیاں چڑھنے اور تیزی سے چلنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے مگر امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کے خطرے میں نمایاں کمی آتی ہے۔
محققین کے مطابق تیز رفتاری سے چہل قدمی سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح تیزی سے چلنے سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا آسان ہوتا ہے اور موٹاپے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ تیز رفتاری سے چہل قدمی کے لیے کسی خرچے کی ضرورت نہیں اور ہر عمر کے افراد اسے آسانی سے اپنا سکتے ہیں۔