فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد میں اضافہ، طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرینگے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کے ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کے لیے
پڑھیں:
عوام کیلئے خوشخبری! یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کے نرخ میں 9.07 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے جس کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی 283.35 روپے سےکم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09روپے فی لٹر ہو جائے گی۔