وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بٹ کوائن کے بانی مائیکل سیلر سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے بٹ کوائن کے بانی اور مائیکرو اسٹریٹیجی کے ایگزیکٹو چیئرمین مائیکل سیلر سے آن لائن ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ، مالی خودمختاری اور کرپٹو پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز سے تجاوز کرگیا
اس اہم ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب بھی شریک تھے، جنہوں نے پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک فرد امریکا میں 100 ارب ڈالر کی کمپنی بنا سکتا ہے تو پاکستانی نوجوان بھی یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
ملاقات کے دوران مائیکل سیلر نے پاکستان کے ڈیجیٹل معیشت میں داخلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنی مہارت اور تجربات کی روشنی میں تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی کمپنی مائیکرو اسٹریٹیجی کے پاس اس وقت 5 لاکھ 82 ہزار بٹ کوائن موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 62 ارب ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے گلوبل ساؤتھ میں قیادت کا خواہاں ہے، اور یہ قدم ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ہوگا۔
وزیرخزانہ کی بٹ کوائن کے بانی سے ملاقات کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی پالیسی تشکیل دینے کی جانب ایک اہم پیشرفت تصور کیا جارہا ہے، جس سے ملک میں معاشی جدت، سرمایہ کاری کے مواقع اور مالی شفافیت کو فروغ ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بٹ کوائن بلال بن ثاقب پاکستان مائیکل سیلر محمد اورنگزیب وزیر خزانہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بٹ کوائن بلال بن ثاقب پاکستان مائیکل سیلر محمد اورنگزیب محمد اورنگزیب مائیکل سیلر بٹ کوائن
پڑھیں:
ہم دودھ کے دھلے نہیں، ہمارے دور میں بھی غلط چیزیں ہوئیں، علی محمد خان
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم دودھ کے دھلے نہیں ہیں، ہمارے دور میں بھی غلط چیزیں ہوئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اُمتِ مسلمہ پر حملہ ہو چکا ہے۔ ایک ماہ قبل دشمن نے پاکستان پر طبع آزمائی کی تو دشمن کا غرور پاش پاش ہوا اور قاتل مودی کا غرور خاک میں ملا۔
انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ فلسطین کے زخموں پر خاموش رہی۔ کاش بانی چیئرمین اِس وقت باہر ہوتے مسلمانوں کی ترجمانی کے لیے۔ اُمتِ مسلمہ خاموش ہے، آواز اٹھانے والوں کو چُن چُن کر مٹا دیا گیا۔ بھٹو کو پھانسی دے دی گئی، بانی چیئرمین کی آواز دبا دی گئی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے کہ اسرائیل کا سب سے بڑا مخالف آج جیل میں ہے۔ حالیہ عید کِس غم کے ساتھ گزاری، ہمارا دل ہی جانتا ہے۔ ہم محسنِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدا کے ناموس کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھی غلط چیزیں ہوئیں، ہم دودھ کے دھلے نہیں۔ غزہ، طرابلس، تہران سمیت تمام اُمتِ مسلمہ بانی چیئرمین کی رہائی کی منتظر ہے۔ انہیں رہا کیا جائے۔
Post Views: 3