بھارت اسرائیل سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ایک بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ کا اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اجلاس میں ترکیے نے چین کے مؤقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی، وہ ایشیاء پیسیفک گروپ کا شریک چیئرمین ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ حقیقت پسندی سےجائزہ لیا جائے تو پاکستان اب تک ایف اے ٹی ایف کی تمام ضروریات کو پورا کر چکا ہے، اب پاکستان کا کسی بھی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا جو پاکستان کی بہت بڑی فتح ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیا گیا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کو تشویش ناک ترین ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے ، ڈاکٹر آصف محمود
امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود نے کہا ہے کہ یہ کمیشن امریکی حکومت پر مسلسل زور دے رہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کو تشویش ناک ترین ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے یہ بات انڈین امریکن مسلم کونسل سے خطاب میں کہی۔
ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت قوانین کا غلط استعمال کررہی ہے۔